بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان، بریگیڈیئر جنرل پاسدار حسین محبی نے اس موقع پر دہشت گرد سینٹکام کے کمانڈر بریڈ کوپر (Brad Cooper) کی پوڈکاسٹ ریکارڈنگ پر ردعمل ظاہر کیا جس نے اپنے ڈرونز کے بارے میں ڈینگیں مارنے کی ایک اپنی پالیسی پر کاربند رہ کے انہیں بہت زیادہ ترقی دینے کا دعوی کیا تھا جبکہ آبنائے ہرمز میں امریکہ کے مہنگے ڈرونز یکے بعد دیگر مار گرائے جا رہے ہیں۔
چنانچہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے بریڈ کوپر کو مشور دیا:
- بہتر ہے یہ لکھ دو کہ "سینٹ کام کے پوڈکاسٹ کے اس حصے میں، میں وضاحت کروں گا کہ ہم نے اپنے انتہائی جدید اور کروڑوں ڈالر مالیت کے MQ-1 اور MQ-9 ڈرونز کو کس طرح خودکش ڈرونز میں تبدیل کیا ہے!"
- ایرانی افواج کے ہاتھوں کچھ ڈرونز کے شکار کی تعداد: ایم کیون نائن (MQ-9) کی تعداد 56 عدد؛ ایم کیو- 1 (MQ-1) کی 16 عدد، ایم کیو-4 سی (MQ-4C) کی تعداد: 2؛ دوسری قسموں کے درجنوں ڈرونز]
- سینٹکام کمانڈر ایسے حال میں ایران کے خلاف جنگ میں ڈرون کارروائیوں کی کامیابی کا دعویٰ کرتا ہے جبکہ اسلامی انقلابی سپاہ پاسداران کی جدید فضائی دفاع کے گزشتہ دنوں میں ڈرون شکار کی تعداد 56 عدد MQ-9 اور 16 عدد MQ-1 تک پہنچ گئی ہے۔

- اسی طرح؛ 6 عدد MQM-170 جاسوسی ڈرونز کو صحیح سلامت زمین پر اتارا گیا اور کچھ لوکاس ڈرونز کو بھی صحیح سلامت قبضے میں لیا گیا ہے، لوکاس ایرانی ڈرون شاہد-136 کی کاپی ہے جبکہ باقی ڈرونز پر سپاہ پاسداران کی ایرواسپیس فورس میں ریورس انجینئرنگ کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے اور یہ ڈرونز بھی عنقریب سپاہ پاسداران کے ڈرونز بیڑے میں شامل کیا جائے گا جبکہ ان سب جدید اور کوپر کے بقول مہنگے ڈرونز کو مار گرانا یا صحیح سلامت اتار دینا نا بھی سپاہ پاسداران کی جدید فضائی دفاع اور الیکٹرانک وار فیئر یونٹس کی کامیابی سمجھا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترتیب و ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ